بارش اورسردی میں اضافہ، تعلیمی ادارے ایک روزبعد ہی دوبارہ بند، ورکنگ ویمن ہاسٹل گیس سے محروم

پیر 6 جنوری 2020 17:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2020ء) ملتان میں اتوار کوشروع ہونے والا بارش کاسلسلہ سوموارکوبھی وقفے وقفے سے جاری رہا، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اوربعض مقامات پرگیس کاپریشر بھی کم ہوگیا۔

(جاری ہے)

سکول و کالج اوردیگرتعلیمی ادارے سردی میں اضافے کیباعث 12جنوری تک کے لیے دوبارہ بندکردیئے گئے ہیں، سردی کی وجہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ صنعت زار میں طالبات معمول سے کم حاضرہوئیں جبکہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث کوکنگ کلاسز میں زیرتربیت طالبات کاکہناہے کہ ایل پی جی گیس مہنگی ہے لیکن تربیت کے لئے ہمیں مجبوراًًگیس سلنڈربھرواناپڑتاہے ، اس طرح ورکنگ ویمن ہاسٹل میں رہائش پذیرملازمت پیشہ خواتین گیس کی عدم دستیابی کے باعث ذاتی سلنڈراستعمال کرتی ہیں،اس ضمن میں ہاسٹل کی انچارج انعم ملک نے بتایاکہ محکمہ سوئی گیس کودرخواست بھجوادی گئی ہے اوربہت جلد ہاسٹل میں گیس کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گا۔