خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی بہترین کارکردگی

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 40انعامات دیے گئے، خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں نے 448 مقدمات خارج کیے

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 6 جنوری 2020 23:38

خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی بہترین کارکردگی
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 6 جنوری 2020) : خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی بہترین کارکردگی، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 40انعامات دیے گئے، خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں نے 448 مقدمات خارج کیے۔ تفصیلات کےمطابق موجودہ جوڈیشل پرفارمنس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آئی۔

ان عدالتوں کی کارکردگی کی وجہ سے انھیں 40 مختلف انعامات دیے گئے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں نے 448 مقدمات خارج کردیئے ۔ ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین نےکہا کہ پرفارمنس سال 2019 کے آغاز کے پر پشاور ، مردان اور ایبٹ آباد میں بچوں کے تحفظ کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 986 مقدمات زیر التوا تھے، نومبر کے آخر تک کیسوں کی تعداد 986 سے گھٹ کر 601 رہ گئی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ آج  بھی جاری رہا ،465 ماڈل کورٹس نے 06 جنوری 2019 کو مجموعی طور پر 321 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیل کے مطابق182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی15اور منشیات کی37مقدمات یعنی52مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل414گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں یں قتل کی4اور منشیات کی17اسلام آباد میں قتل کی1، سندھ میں قتل کی5اور منشیات کی8، خیبر پختونخواہ میں قتل کی5اور منشیات کی11 جبکہ بلوچستان میں منشیات کی1مقدمات کا فیصلہ ہوا۔08کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر13 مجرمان کو کل32سال15 ماہ 02 دن قید اور5570000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 120دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دئیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی149مقدمات کے فیصلے کر دئیے تمام عدالتوں نی332گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 49مجرمان کو 18سال اور02دن قید اور 1092863روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔