
امریکا اور ایران محدود پیمانے کی جنگ لڑ سکتے ہیں
بڑی جنگ کا کوئی امکان نہیں، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کا درعمل آئے گا، جس کے لیے امریکا تیار بیٹھا ہے: امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن کی میڈیا سے گفتگو
اسامہ چوہدری
منگل 7 جنوری 2020
00:13

(جاری ہے)
یاد رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھے کہ ایران کبھی بھی ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی حکومت کو بھی دھمکی دی تھی کہ اگر امریکی فوجیوں کو نکالا گیا تو اٴْسے سخت اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایسی پابندیاں عائد کی جائیں گی جن کا عراقی حکومت نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔ امریکی صدر کا یہ بیان عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی اٴْس قرارداد کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں تمام غیر ملکی بشمول امریکی فوجیوں کو ملک سے نکل جانے کا کہا گیا تھا۔ اس قرارداد پر بغداد حکومت کو عمل کرنا لازم نہیں تھا۔ عراق میں سترہ برس قبل کی فوج کشی کے بعد بظاہر ہزاروں فوجیوں کا انخلا مکمل ہو چکا ہے لیکن پھر بھی تقریبا پانچ ہزار سے زائد امریکی فوجی اب بھی موجود ہیں۔ دوسری طرف جنرل قاسم سلیمانی کی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے سر کی قیمت 80 ملین ڈالر مقرر کر دی تھی برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کے سر کی قیمت مقرر کی ہے، ایرانی حکام نے کہ ہے کہ صدر ٹرمپ کو قتل کرنے والے کو 80 ملین ڈالرز دیے جائیں گے‘رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ جو بھی ایرانی صدر ٹرمپ کو قتل کرے گا، اسے حکومت کی جانب سے 80 ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا.واضع رہے کہ مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی تھی، جنازے میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی شرکت کی جنرل سلیمانی کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے قاسم سلیمانی کو کل آبائی علاقے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا، ملیشیا کے کمانڈر مہدی ال مہندس کی میت بھی تہران پہنچائی جا چکی ہے.خیال رہے کہ ایران نے 2015 کا جوہری معاہدہ منسوخ کر کے یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، تہران نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے جنگ میں پہل کی ہے اب اسے جواب کے لیے تیار رہنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو عالمی قوانین کا علم ہے نہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سمجھ، امریکیوں کو برابر کی چوٹ لگنے سے ہی جنگ کا دور ختم ہوگا.ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر حسین دہقان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جنگ شروع کی، اب مناسب رد عمل قبول کرے، امریکی حملے کے جواب میں فوجی اہداف کو نشانہ بنائیں گے، امریکیوں کو اسی شدت کی ضرب لگنے سے ہی جنگ کا یہ دور ختم ہوگا.مزید اہم خبریں
-
سیلاب سے متاثرہ ایک ایک گھر کا ازالہ کریں گے، پارک ویو سٹی انتظامیہ کا اعلان
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
-
وزیراعظم شہباز شریف کا ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ
-
جھنگ: ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگا دیا گیا
-
خطرہ ابھی ٹلا نہیں، پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال تاحال سنگین
-
طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں نادرا مراکز عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، محکمہ موسمیات نے نئی وارننگ جاری کردی
-
ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4 روز کی توسیع
-
کس نے عقل دی تھی کہ راوی کی زمین پر سوسائٹی بنالیں؟ میرا کروڑوں کا گھر تباہ ہوگیا، ڈاکٹر نبیہہ علی پھٹ پڑیں
-
دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے لاہور ڈوبنے کی افواہیں
-
پنجاب کو 4 دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، 15 لاکھ افراد کی نقل مکانی
-
پارک ویو سوسائٹی کے کئی بلاک دریائے راوی کی زد میں آگئے، لوگ مہنگے گھر چھوڑ کر جانے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.