آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار

ویرات کوہلی9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے،باﺅلرز میں عماد وسیم کاچوتھا ،شاداب خان کا8واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 11 جنوری 2020 15:41

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ ،بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2020ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی،پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی کی نئی رینکنگ بھی جاری کردی،قومی بلے باز بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،رینکنگ میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ کی دوسری اورانگلینڈکی ڈیوڈمیلان کی تیسری پوزیشن ہے،لوکیش راہول چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں،بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجے ترقی پاکر9 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ شیکھر دھون ایک درجے ترقی کے ساتھ15ویں پوزیشن پر قابض ہوچکے ہیں،منیش پانڈے4درجے ترقی کے ساتھ70ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے دھننجیا ڈی سلوا72سیڑھیاں چڑھ کر 115ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ سپنر سندیکن نے 39ویں سے 29ویں پوزیشن پر چھلانگ لگائی ہے ۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں پاکستان پہلی اور آسٹریلیا دوسری پوزیشن پر براحمان ہیں ،باﺅلرز کی فہرست میں پہلی دونوں پوزیشنوں پر افغانستان کے باﺅلرز کاقبضہ ہے،راشد خان کی پہلی اور مجیب الرحمن کی دوسری پوزیشن ہے جبکہ پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان 8 ویں نمبر پرہیں۔