وزیراعظم آزاد کشمیر کا کوآرڈنیٹر امریکہ برائے وزیراعظم عابد ملک کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اتوار 12 جنوری 2020 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2020ء) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کوآرڈنیٹر امریکہ برائے وزیراعظم عابد ملک کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے مرحومہ کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :