شہباز شریف کاآزاد کشمیر اور بلوچستان میں برف باری اور تودہ گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

منگل 14 جنوری 2020 21:31

شہباز شریف کاآزاد کشمیر اور بلوچستان میں برف باری اور تودہ گرنے سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر وقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آزاد کشمیر اور بلوچستان میں برف باری اور تودہ گرنے سے 82 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وادی نیلم سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں برفباری کے دوران حادثات سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ وفاقی، صوبائی اور آزاد کشمیر حکومت متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کے لئے بھرپور اقدامات کو یقینی بنائیں ۔ ہنگامی امداد کے وفاقی اور صوبائی ادارے موسم کی شدت کے پیش نظر عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے انتظامات کریں۔اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔