علامہ صر عباس جعفری کا آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برفانی بارشوں کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

بدھ 15 جنوری 2020 23:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برفانی بارشوں کے نتیجے میں سو سے زائد افراد کے ناگہانی انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وادی نیلم میں برفانی گلیشئر کی تباہی بلاشبہ ایک المناک سانحہ ہے۔

قیمتی جانوں کا ضیاع ایسا نقصان ہے جس کی تلافی کسی بھی طور ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں زخمی اور زندہ رہ جانے والے افراد کو طبی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے حکام بالا کی ذاتی توجہ درکار ہے جس پوری دیانتداری کے ساتھ سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان اپنے اپنے علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مدد کریں اور درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مرکز سے بھی رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ مومن کے لیے ناگہانی آفات قدرت کی آزمائش ہے جن کا صبر و رضا سے مقابلہ کرنا ہو گا۔ دٴْکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔#