ناظم اعلی جنگلات ترقیاب آزادکشمیر سردارنصیر احمد خان سماہنی پہنچ گئے ،جنگلات کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا

جمعہ 17 جنوری 2020 19:07

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) ناظم اعلی جنگلات ترقیاب آزادکشمیر سردارنصیر احمد خان سماہنی پہنچ گئے ،جنگلات کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا محکمہ کی جانب سے بنائے گئے شجر کاری پلانٹس اور نرسیوں کا معائنہ کیا ،جنڈی چونترہ اور چوکی آمد پر فاریسٹ آفیسران نے آمد پر استقبال کیا محکمہ جنگلات کے ریسٹ ہاوس چوکی میں ریاستی و قومی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ناظم اعلی جنگلات و ترقیاب نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن پر فوکس ہیں اور طے کیے گئے بلین ٹری منصوبہ کا آزادکشمیر کے جنگلات میں آغاز کر رہے ہیںآزاد ریاست جموں و کشمیر اپنی زرخیزی اور گھنے جنگلات کے بدولت ریاست میں نمایاں مقام رکھتی ہے ،محکمہ جنگلات قومی سطح پر سینکڑوں ایکٹر رقبہ پر فروٹ ٹری لگا رہا ہے جس سے آزادکشمیر میں پھل اُگائو منصوبہ کو تقویت ملے گی ،آزادکشمیر بھر میں بین الاضلاعی سڑکوں کے کناروں پر محکمہ جنگلات سرسبز درختوں کی تنصیب ممکن بنا رہا ہے ٹیکس پیڈ عوام اور مسلح افواج پاکستان کو محکمہ جنگلات یقین دلاتا ہے کہ وہ ہر حال میں توقعات پر پورا اتر ے گا جنگلات آزادخطہ کا حسن اور ماحول دوست ہیں پہاڑی سلسلہ پر قدرتی درختوں و پودوں کی پروٹیکشن یقینی بنانے کیلئے جنگلات نفری میں اضافہ کر رہے ہیں ،نشاندھی کے بعد غفلت سامنے آنے پر اہلکاروں کے خلاف تادیبی کاروائی بھی ممکن بنائیں گے ملازمین محکمہ کی نیک نامی اور قومی سطح پر حاصل ذمہ داریوں کو ادا کرنے کیلئے قمر بستہ رہے تاکہ حصول رزق میں برکت آسکے آزادکشمیر میں دس بلین ٹری منصوبے کا پہلافیز لانچ کر دیا گیا ہے جس کے تحت پہاڑی اور میدانی سلسلوں میں 24ملین نمبر پلانٹ جبکہ 29ملین نمبر جرنیٹ کریں گئے اس سال تین سول ڈویژن پونچھ ،مظفرآباد ،اور میرپور میں بہار کے موسم میں 7ملین فی ڈویژن کریں گے 19ہزار ایکٹر رقبہ پر 22ملین کا ہدف مسلح افواج پاکستان ،حکومت آزادکشمیر اور کمیونٹی کے تعاون سے ممکن کریں گے وفاق حکومت پاکستان کی جانب سے بھرپور وسائل مہیا کیے جارہے ہیں جس کیلئے فیلڈ سٹاف کے ہمراہ دن رات ایک کر رکھا ہے 7کروڑ 20لاکھ پودے اگلے سال تک لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا پودوں کی حفاظت کیلئے ٹری کارڈ لگائیں گے آزادکشمیر میں روڈ ز نیٹ ورک کو حکومت آزادکشمیر کے وزیر اعظم نے مضبوط اور خوبصورت کیا ہے جنگلات کوآگ سے محفوظ کرنے کیلئے عوام محکمہ سے تعاون کریں جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کو محفوظ بنا کر ہم اگلی نسلوں کو صاف ستھری آکسیجن کا ذریعہ فراہم کر سکتے ہیں درخت آنے والی نسلوں کی ملکیت ہیں ہمارے بڑوں نے ہرے بھرے جنگل ہمیں دیئے ہماری کوشش ہے کہ ہم بھی اپنی نسلوں کو اس سے بہتر جنگلات دے سکے اس موقع پر ناظم جنگلات تجدید سرکل میرپور چوہدری محمد سلیمان ،ڈی ایف او آئی سی بی ایم ڈبلیو راجہ محمد عابد خان ،ڈی ایف او ڈی مارکیشن ثمر اقبال چوہدری ،رینج آفیسر آئی سی بی ایم ڈبلیو رینج سماہنی محمد افضال ،رینج فاریسٹ آفیسر سماہنی راجہ خالد محمود ،فارسٹ آفیسران اہلکاران اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔