مختلف ممالک کے حالیہ دورہ کے دوران تمام متعلقہ قیادتوں کو پیغام پہنچایا کہ پاکستان خطہ میں امن و استحکام کے ساتھ کھڑا ہے

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ٹویٹ

اتوار 19 جنوری 2020 23:15

مختلف ممالک کے حالیہ دورہ کے دوران تمام متعلقہ قیادتوں کو پیغام پہنچایا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپنے مختلف ممالک کے حالیہ دورہ کے دوران انہوں نے تمام متعلقہ قیادتوں کو پیغام پہنچایا ہے کہ پاکستان خطہ مین امن و استحکام کے ساتھ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایران، سعودی عرب، عمان، امریکہ اور قطر کا دورہ کیا ہے اور مشرق وسطی میںکشیدگی کو ختم کرنے اور امن کے فروغ کی کوششوںکے لئے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ تعمیری سرگرمیاںکی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں’’پاکستان کا پیغام میں سب کے پاس لے کر گیا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیویارک میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریز سے بھی ملاقات کی جہاں انہوں نے بھارتی قبضے میں کشمیریوں کے مصائب کی جانب عالمی برادری کی مسلسل توجہ کی اہمیت پر زور دیاہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا بھی مطالبہ کیا ہے۔