وزیراعظم آزادکشمیر سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرفنبر ، ڈپٹی ڈائریکٹرمس آرن ہلڈ ،ہیڈ آف پارٹنر شپ جینفرمیکی کی ملاقات

منگل 21 جنوری 2020 00:03

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرفنبر ، ڈپٹی ڈائریکٹرمس آرن ہلڈ ،ہیڈ آف پارٹنر شپ جینفرمیکی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،وزیر اسٹیٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی احمد رضا قادری ،پرنسپل سیکرٹری امجد پرویز بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر نے وادی نیلم میں طوفانی برفباری سے ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کی ٹیم کو ایمرجنسی ریلیف آپریشن میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کے دفتر کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد ادارے نے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، خوراک، ادویات اور ریلیف کا سامان حکومت آزادکشمیر کی جانب سے آفت زدہ قراردیے جانے والے علاقوں میں تقسیم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں قدرتی آفات کے دوران بھرپور امداد پر ورلڈ فوڈ پروگرام کا شکریہ ادا کیا اوروزیر ایس ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کے ساتھ بھرپور لیزان یقینی بناتے ہوے ادارے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :