علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا محروم طبقات کی چار کٹیگریز کو مفت تعلیمی سہولیات دینے کا فیصلہ
بدھ 22 جنوری 2020 12:43
(جاری ہے)
ملک بھر میں رہنے والے کسی بھی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ،ْ ڈراپ آئوٹ گرلز اور خواجہ سراء کمیونٹی کو اِن مفت تعلیمی منصوبوں سے مستفید ہونے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ جیلوں میں مقید افراد کو داخلہ فارم اور پراسپکٹس جیلوں کے اندر مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے توقع ظاہر کی ہے کہ قبائلی علاقہ جات / بلوچستان کے عوام اور ان کٹیگریز کے افرادیونیورسٹی کی مفت تعلیمی منصوبوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ ان طبقات سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کیا جائے۔ منصوبے کے تحت ،ْ ملک بھر میں رہنے والے خواجہ سرا میٹرک سے پی ایچ ڈی ،ْ مختصر دورانیہ کے زرعی ،ْ ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسسز کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں اور ان سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔مجرموں کے اخلا ق و کردار کی اس طرز پر اصلاح کرنا کہ وہ اپنی قید کی مدت کاٹنے کے بعد معاشرے میں ایک مہذب ،ْ مفید اور مثبت شہری کے طور پر ایک نئی زندگی کا آغاز کرسکیں ،ْ اس مقصد کے حصول کے لئے یونیورسٹی نے ملک بھر کی جیلوں میں مقید افراد کو جیل کے حدو د کے اندر مفت تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ایک مربوط پالیسی وضع کرکے اس پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر رکھا ہے ،ْ اب تک 1000سے زائد قیدی یونیورسٹی کے تعلیمی نیٹ سے منسلک ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.