آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آ لودر ہنے کا امکان

جمعرات 23 جنوری 2020 13:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران با لا ئی پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، اسلام آبا د،سیالکوٹ ، سرگودھا،فیصل آبا د، گوجرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتان ،اوکا ڑہ اور رحیم یار خان میںموسم جزوی طور پر ابر آ لود،خشک اور سرد رہے گا، جبکہ پنجا ب کے چند میدا نی علا قوں میں رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا بادی کا امکان ہے ،اس کے سا تھ سا تھ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد ، میں موسم خشک اور سرد رہا جبکہ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں موسم شدید سرد رہا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح صوبائی دارالحکومت لا ہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 7 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 5 سینٹی گریڈرہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب72 فیصد رہا۔