چیئر مین کمیٹی عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 23 جنوری 2020 22:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر کمیٹی عبدالماجد خان ایم ایل اے سمیت اعجاز احمد خان سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، طارق ضیاء عباسی سپیشل سیکرٹری اسمبلی ،محمد حسن رانا ایڈیشنل اکائونٹنٹ جنرل، خواجہ مسعود احمد چیف پلاننگ لوکل گورنمنٹ ، جُمعہ خان ایڈیشنل سیکرٹری مالیات نے شرکت کی ۔

اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے ریکارڈ کی جاریہ پڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل کو تیز سے تیز تر کیا جائے۔نگرانی ، مانیٹرنگ کے عمل کو موثر بنائیں تاکہ مالیاتی ڈسپلن کے قیام میں تیزی آئے۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ سکوپ آف ورک کی تبدیلی کی صورت میں پلاننگ مینول کے مطابق نیا PC1بنانا پڑے گا۔کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ پیرا جات جن کی مالیت انتہائی قلیل ہے اور ایسے پیرا جات کو اگر بروقت DACکرکے زیر غور لا لیا جائے تو ورکنگ پیپر کا حجم غیر ضروری طور پر نہ بڑھے۔پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے بائی لاز بنا لیے ہیں اور اُن پر عملدرآمد سے مزید بہتری آئے گی۔