
عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے کبھی کوئی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کریں گے،
موڈیز نے موجودہ حکومت کے دور میں معاشی اشاریوں میں بہتری کو سراہا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو
جمعہ 24 جنوری 2020 16:58

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل جس ڈیٹا کی بنیاد پر انڈیکس ترتیب دیتی ہے اس کو ترتیب دینے والے افراد اور جہاں سے وہ ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں ان تمام کا آپس میں گٹھ جوڑ عوام کے سامنے لانا ضروری ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سابق سربراہ کو نوازنے کے لئے سابق ادوار میں (ن) لیگ کی قیادت اور حکومت نے سفیر کے عہدے پر تعینات کیا ، ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم نے ان کے اس عہدے کی مدت میں توسیع نہیں کی اور وہ اپنے وقت پر ریٹائر ہو گئے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ اس رپورٹ کو کون مانے گا جس میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ کرپشن مشرف دور میں ہوئی، پھر عمران خان کے دور کو زیر بحث لایا گیا اور اس کے بعد پیپلز پارٹی کا نمبر اور (ن) لیگ کے دور میں سب سے کم کرپشن ہوئی، یہ رپورٹ پڑھ کر صرف آپ ہنس سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن کو پاکستان کی عدالتیں کرپشن کنگز قرار دے رہی تھیں اور جن کرپشن کنگز کے مختلف کارنامے اور سیاہ کاریاں عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کی جماعتوں کو اس رپورٹ میں کلین چٹ دی گئی ہے جس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ رپورٹ نہیں، متعصبانہ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم اس بات پر یقین رکھتے ہیں جو کہ مینڈیٹ پاکستان کے عوام نے انہیں دیا ہے اس پر من و عن عمل ہو گا اور پاکستان کو صاف و شفاف بنانے کیلئے وہ ہر فورم پر اپنے عمل اور اپنی پالیسی سے جدوجہد کرتے رہیں گے، یہ کرپشن زدہ نظام اور اس سے فائدہ حاصل کرنے والوں کا ایک منظم نیٹ ورک ہے جو ایک دوسرے کو سپورٹ کرتا ہے اور ہر جگہ ان کے آلہ کار ہیں جو ان کی سیاہ کاریوں کو تحفظ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور کرپٹ عناصر سے نہ کبھی سمجھوتہ کیا اور نہ آئندہ کریں گے، کرپشن کنگز ٹرانسپیرنسیانٹرنیشنل کی رپورٹ کو اپنے گناہ چھپانے کیلئے آڑ کے طور پرا ستعمال کر رہے ہیں جس میں انہیں مایوسی ہو گی، موڈیز موجودہ حکومت کے دورم میں معاشی اشاریوں میں بہتری کی نہ صرف تائید کر رہی ہے بلکہ اس کو سراہا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ پر وزیراعظم اور موجودہ حکومت پر تنقید کر رہی ہے،تنقید کرنے والوں میں وہ جماعت بھی شامل ہے جس کی ایک صوبے میں حکومت ہے، وہ جماعت شاید اپنے آپ کو پاکستان سے الگ تصور کر رہی ہے، سندھ میں کرپشن کی داستان تاریخ میں سنہری الفاظ میں محفوظ ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کریڈیبلٹی کا تجزیہ کرنا بھی ضروری ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن فری بنانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے، کرپشن کرنے والے منظم گروہ ہیں جو مل کر کرپشن کرتے ہیں، کرپشن کنگز ٹرانسپیرنسی رپورٹ کو کرپشن چھپانے کیلئے آڑ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عدنان آج کل منظر نامہ سے غائب ہیں، ڈاکٹر عدنان ہمیں لمحہ بہ لمحہ میاں نواز کے پلیٹس لیٹس سے آگاہ کرتے تھے، اب ڈاکٹر عدنان ایسے ملک میں ہیں جہاں ایڈوانس مشینری اور لیبارٹریز ہیں، ڈاکٹر عدنان یوکے کی کسی لیبارٹری سے میاں نواز شریف کی رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسیانٹرنیشنل کے تانے بانے کرپشن کرنے والی جماعتوں سے ملتے ہیں، گزشتہ حکومتیں اپنی حمایت میں ایسی رپورٹس لکھواتی رہیں، عوام ایسی رپورٹس کا مذاق اڑا رہے ہیں، دنیا نے پاکستان کی موجودہ قیادت کو سراہا ہے، اس قسم کی رپورٹس دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتی، حکومت کے خلاف پلانٹڈ رپورٹ شائع کی گئی، کرپشن کنگز باہر بیٹھ کر ایسی تنظیموں کی ڈوریں ہلا رہے ہیں۔ میڈیا کے بارے میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کپیٹل ٹی وی ہو یا کوئی بھی چینل ہو کسی کو حق نہیں کہ کسی کا حق مارے، پیمرا جب لائسنس دیتا ہے تو یقینی بناتا ہے کہ کیا ادارہ مالی طور پر مضبوط ہے کہ تنخواہیں دے سکے، ایسا لائحہ عمل بنا رہے ہیں کہ پیمرا ایسے چینلز کو بند کرکے قانونی کارروائی کرے، کیمرہ مین کی وفات ایک افسوسناک واقعہ ہے، میں گزشتہ روز صحافیوں کے احتجاج میں شامل نہیں ہو سکی، مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ملنی چاہئے، اگر کوئی ادارہ تنخواہ نہیں دیتا تو ناانصافی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہوتی ہے، کوشش کریں گے حکومت ایسی ناانصافی پر کوئی قانونی لائحہ عمل بنائے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.