سینیٹر شیری رحمان نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو معاملے پر وزیراعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا

افغانستان کو ترجیح دینے پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھا ہے، حکومت نے کشمیر پالیسی میں تبدیلی لائی ہے تو یہاں بتایا جائے، بیان

جمعہ 24 جنوری 2020 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں گفتگو معاملے پر وزیراعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق شیری رحمن نے وزیر اعظم سے پارلیمان میں وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے پہلی ترجیح کشمیر کو نہیں افغانستان کو دی انہوں نے کہا ہمارے لیے سب سے اہم معاملہ افغانستان کا ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اتنی بڑی تبدیلی آئی ہے، تبدلی سرکار نے کشمیر پر یو ٹرن لے لیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کو ترجیح دینے پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھا ہے، ایک بہت بڑے فورم پر ایسی بات کردی لیکن پارلیمان کو ایسی کوئی وضاحت نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

شیری رحمانن نے کہاکہ کشمیر یکجہتی کا کیا ہوا، ہماری کشمیر میں جڑیں ہیں، لوگ پوچھے ہیں ہم سے۔

شیری رحمان نے کہاکہ آپ نے پارلیمان اور کسی کمیٹی کو کوئی تبدیلی کی وضاحت پیش نہیں کی۔شیری رحمانننے کہاکہ پارلیمان کا حق ہے اسے پالیسی شفٹ متعلق آگاہ کیا جائے، ہم نے پارلیمان کے ذریعے شمسی ایئر بیس بند کروایہ،ن امریکا سے معافی منگوائی۔شیری رحمانن نے کہاکہ وہاں کیا بات چیت ہوتی ہے اس کا کسی کا پتان نہیں، صدر ٹرمپ نے بار بار ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے۔

شیری رحمانن نے کہاکہ جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ بار ثالثی کی آفر کی تھی اس کے بعد کیا ہوا، اس کے بعد مودی حکومت نے کشمیر میں قیامت ڈھائی ہوئی ہے۔شیری رحمانننے کہاکہ مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اسٹیٹس تبدیلی کرنے پر بھی زور دیا، ثالثی کا یہ تو مطلب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے کشمیر پالیسی میں تبدیلی لائی ہے تو یہاں بتایا جائے، وزیر اعظم پارلیمان میں آئیں اور جواب دیں۔