14ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے سلمان خان ڈاڈ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 27 جنوری 2020 18:03

14ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ ..
دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) 14 ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نیشنل کھلاڑی اور ہائی اسکول دآد آباد کے طالب علم سلمان خان ڈاڈ کی گولڈ میڈل جیتنے پر اسکول میں ایک تقریب منعقد ہوئی ،ہائی اسکول داود آبا کے ہیڈ ماسٹر حمید اللہ اور دالبندین کے سنیئر صحافی آغا علی دوست بلوچ علی گوہر بادینی شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کے کوچ میر فیروزشاہ نوتیزئی بلوچستان ٹیکوانڈو کے چیرمین حاجی عبدالستار کشانی و دیگر نے تقریب میں سلمان خان ڈاڈ کو گولڈ اور سند پہنا دئیں اور اسکول کے اسٹاف نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا سلمان خان نے کورین ایمبیسیڈر نیشنل ٹیکوانڈو چمپئن شپ اسلام آباد میں گولڈ میڈل جیت کر ضلع چاغی و بلوچستان کا نام روشن کیا کردیا ہیں انھوں نے کہا بلوچستان ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی شیر محمد ترین صدر نصیب اللہ بابر جنرل سیکرٹری اخترجان ترین کی قیادت میں چاغی کے کھلاڑیوں کا شمار نیشنل و انٹر نیشنل سطح پر لیا جاتا ہے چاغی ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کے ساتھ میر فیروزشاہ نوتیزئی حاجی عبدالستار کشانی بصیراحمد میر ثناء اللہ قمرزئی ودیگر سنیئر کھلاڑیوں کی محنتوں کا نتیجہ ہیں انہوں نے نیشنل ٹیکوانڈو کے کھلاڑیوں میں اقبال سنجرانی دلاور خان ایجباڑی طاہرعلی مینگل کو بھی کئی بار انٹر نیشنل سطح پر پہنچنے پر مبارک باد پیش کی اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ٹیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل وسیم صاحب کی قیادت میں انقریب سلمان خان ڈاڈا انٹرنیشنل سطح پر شرکت کررہے ہیں یہ ہمارے چاغی و صوبہ بلوچستان سمیت پورے ملک کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے ہیں آخر میں میر فیروزشاہ نوتیزئی اور حاجی عبدالستار کشانی نے گورنمنٹ ہائی اسکول داود باد کے ہیڈ ماسٹر حمید اللہ سنیئر صحافی آغا علی دوست بلوچ علی گوہر بادینی و اسکول کے دیگر اسٹاف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نیشنل ٹیکوانڈو کے کھلاڑی اور اسکول کے طالب علم سلمان خان ڈاڈا کی حوصلہ افزائی کرکے پورے شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین اور شہید عطاء اللہ نوتیزہی ٹیکوانڈو کلب دالبندین کے کھلاڑیوں کے دل جیت لیا ہیں