سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ‘ آصف زرداری کی حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو

سابق صدر مملکت نے پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سے پنجاب کی سیاست اور مجموعی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا

بدھ 29 جنوری 2020 12:10

سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ‘ آصف زرداری کی حسن مرتضیٰ سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا ۔

(جاری ہے)

آصف زرداری اور حسن مرتضیٰ کے درمیان پنجاب کی سیاست اور مجموعی صورتحال پر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سید حسن مرتضیٰ نے آصف علی زرداری سے ان کی صحت بارے بھی دریافت کیا ۔ آصف علی زرداری نے مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے پر حسن مرتضی کو تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاست عوام کے مسائل حل کیلئے ہی ہوتی ہے ، آپ بہت موثر انداز میں عوام کے مسائل اجاگر کر رہے ہیں ،صوبے اور حلقے کے مسائل اسی طرح اٹھاتے رہیں ۔