کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان کے حوالے، عوام فکرمند نہ ہوں، ماہرین

جمعرات 30 جنوری 2020 15:07

کورونا وائرس سے بچاؤ کا سامان پاکستان کے حوالے، عوام فکرمند نہ ہوں، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2020ء) عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچائوکا طبی سامان پاکستان کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے پرسنل پروٹیکٹیو ایکوپمنٹ جناح ہسپتال کراچی ، ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اوجھا کیمپس، ائیر پورٹ اور سی پورٹ کے حوالے کر دیئے ہیں۔

ماہر متعدی امراض کا کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کی شرح صرف 3 فیصد ہے لہٰذا عوام خوفزدہ نہ ہوں۔

(جاری ہے)

کولمبیا کی یونیورسٹی آف برٹش کے کلینیکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل کری نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔ڈاکٹر مائیکل کری نے لوگوں کو ہدایت کی کہ اپنے منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح باقاعدگی سے دھوئیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔علاوہ ازیں امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری ونشن نے لوگوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے ا?نکھ ،ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔