
جب شریف آدمی بدمعاش بنتا ہے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ہوتا، فواد چوہدری کا بھارت کو پیغام
اگر آپ امن نہیں چاہیں گے تو ہمیں پھر لڑنا بھی آتا ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں جو ہمیں کمزور سمجھنے کی کوشش کرے گا، اسے بھگتنا پڑے گا،وفاقی وزیر کا خطاب
منگل 4 فروری 2020 23:21
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارت میں شدت پسند حکومت مسلط ہے، بھارتی وزیر اعظم شدت پسند ہیں، ہماری نرمی اور امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جب کوئی شریف آدمی بدمعاش بنتا ہے تو پھر اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں ، اگر آپ امن نہیں چاہیں گے تو ہمیں پھر لڑنا بھی آتا ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقتیں ہیں جو ہمیں کمزور سمجھنے کی کوشش کرے گا، اسے بھگتنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر ہمارا دل رو رہا ہے، مودی حکومت نے 72 سال بعد دنیا کے مسلمانوں اور تمام اقوام کو بتا دیا کہ قائد اعظم بصیرت والے لیڈر تھے، کیا پاکستان نے کبھی کسی شدت پسند جماعت کو منتخب کیا انہوں نے کہا کہ بھارت میں شدت پسند تنظیم برسر اقتدار ہے جو اپنے لوگوں پر ظلم کر رہی ہے، 200 دن ہونے والے ہیں، کشمیری بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں، خواجہ آصف کی تقریر پر تحفظات ہیں لیکن کشمیر پر ہم سب متفق ہیں۔وفاقی وزیر کا کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے چین میں اب تک 21 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں لہٰذا پارلیمانی کمیٹی بنائی جو پاکستان میں مہلک وائرس کی روک تھام پر کام کرے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر ایوان میں بات ہونی چاہیے، چین میں ہمارے لوگ ہیں، وہ یتیم تو نہیں، ہمارے اپنے بچے اور ریاست کے شہری ہیں، ہم نے چین سے اپنے شہریوں کو لانا یا وہیں رکھنا بہتر ہے، اس پر ایوان میں بات ہونی چاہیے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ کے لیے ماہرین کو مدعو کیا جائے، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ فارن افیئرز کی کمیٹی کے اجلاس میں پالیسی بیان جاری ہوگا۔اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ فارن کمیٹی کے اجلاس میں مشیرصحت اورماہرین کوبھی بلائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این منشور کے 80 سال: جنگ کی راکھ سے امید کی کلی پھوٹنے کا عمل
-
سری لنکن حکومت سے سخت گیر آن لائن قوانین واپس لینے کا مطالبہ
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.