
دوران سفر یا دیگر مواقعوں پر کرائے پر لی جانے والی انوکھی اشیا
امین اکبر
ہفتہ 8 فروری 2020
23:55

لائن میں کھڑا کرنے کے لیے کسی شخص کو کرائے پرلیں
ایک تحقیق کے مطابق انسان اپنی زندگی کے چھ ماہ یا سال میں تین دن لائنوں میں کھڑا گزار دیتا ہے۔لوگوں کے وقت کو بچانے کے نیویارک کی ایک سروس Same Ole Line Dudes لوگوں کو اُن کی جگہ لائن میں کھڑا ہونے کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس 4 گھنٹے تک لائن میں کھڑا ہونے کے 85 ڈالر اور 24 گھنٹے تک لائن میں کھڑا ہونے کے 485 ڈالر وصول کرتی ہے۔
فوٹو گرافر
دوران سفر اگر آپ کو اپنی فوٹوگرافی کی مہارت پر یقین نہیں تو آپ کرائے پر فوٹوگرافر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
کرائے پر دوست حاصل کریں
اگرآپ کو تنہا سفر پر جاتے ہوئے کوفت ہوتی ہے تو آپ سفر پر جانے کےلیے دوست کو بھی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں۔ RentAFriend نامی سروس آپ کو سفر کے لیے دوست فراہم کرتی ہے۔
پارکنگ اور ڈرائیو وے کرائے پر حاصل کریں
دوران سفر جہاں رہائش کی سہولیات حاصل کی جا سکتی ہیں وہیں لندن سے تعلق رکھنے والی ایک کمپنی دنیا بھر میں پارکنگ اور ڈرائیو وے کی جگہ کرائے پر دیتی ہے۔ Just Park کی خدمات کی وجہ سے صارفین چالان یا گاڑی اٹھائے جانے کی پریشانیوں سے بچتے ہوئے اپنی گاڑی محفوظ طریقے سے پارک کر سکتے ہیں۔
کرائے پر بائیکس حاصل کریں
سائیکل اور بائیکس کا سفر بلاشبہ سستا ترین سفر ہوتا ہے۔ Spinlister نامی یہ کمپنی دنیا بھر میں لوگوں خاص طور پر مسافروں کو کرائے پر سائیکل اور بائیکس فراہم کر رہی ہے۔
اپنی جگہ کسی اور کو مذہبی سفر میں بھیجیں
پرتگال کے کارلوس گل کو رومن کیتھولک اپنی جگہ مذہبی سفر پر بھیج سکتے ہیں۔ کارلوس 2500 یورو لے کر وسطی پرتگال کے شہر فاطمہ تک سفر کرتے ہیں۔یہ شہر بی بی مریم کے ایک ظہور سے منسوب ہے۔ اور کیتھولک مسیحیوں کے لیے مذہبی تقدس کا حامل ہے۔ روایات کے مطابق اس شہر کا نام ایک افریقی شہزادی کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں ایک پرتگالی سپاہی یہاں اغوا کرکے لائے تھے۔ کارلوس پیدل سفر کے دوران مختلف جگہوں سے سرٹیفیکیٹس لیتے رہتے ہیں تاکہ بطور ثبوت پیش کیے جا سکیں گے۔ دوران سفر مناجاب پڑھنے کے وہ 250 یورو، موم بتی روشن کرنے کے 25 یورو اور آخری 400 میٹر کہنیوں کے بل چلنے کے مزید اضافی پیسے وصول کرتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
اضافی سامان کے لیے جگہ کرائے پر لیں
ائیرلائن یا مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں کو مفت میں ایک مخصوص حد تک سامان ساتھ لے جانے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ اس سے زیادہ وزنی سامان ساتھ لے جانے کے لیےمسافروں کو اضافی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ سان فرانسسکو کے ایک سٹارٹ Grabr نے اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ صارفین یہاں سے اپنے اضافی سامان کے لیے کم سامان لے جانے والوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
کپڑوں سے بھرا سوٹ کیس کرائے پر حاصل کریں
اگر آپ اپنے مقام، وقت اور دوسری رکاوٹوں کے باعث کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک نہیں ہوسکتے تو اس کام کے لیے بھی ایک آن لائن سروس ہے۔اس سروس سے آپ کسی اور شخص کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے لیے بھیج سکتے ہیں۔ وی سٹینڈ (Wistand) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے، جہاں پر آپ کسی بھی وقت لوگوں کو اپنی جگہ احتجاج کےلیےہائر کر سکتے ہیں۔آپ اپنی دلچسپی کی تحریکوں کی حمایت کرنے کے لیے بھی لوگوں کو احتجاج کے لیے ہائر کر سکتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
بحث اور لڑائی جھگڑا کرنا ہر کسی کا کام نہیں۔ اس ”فن“ میں اناڑی لوگوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب وہ اس کام کے لیے بھی ”پیشہ ور جھگڑالو “ لوگوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال چینی مارکیٹ پلیس ”تاؤ باؤ“ پر مہیا کی گئی ہے۔ تاؤ باؤ کو دنیا کا سب سے بڑا ای کامرس پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔ ایک طرح سے آپ کو اس پلیٹ فارم پر ہر چیز مل سکتی ہے۔یہاں سمارٹ فونز سے لیکر ہوم ورک کرنے والے روبوٹ اور کچھ انوکھی سروسز جیسے کسی اجنبی کو کھانا کھلانے کی سروسز بھی دستیاب ہیں۔اس ای کامرس پلیٹ فارم پر اب ایک اور انوکھی سروس بھی دستیاب ہے، جس میں آپ جھگڑا کرنے کے لیے بھی اجنبی لوگوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔اس سروس سے صارفین چھوٹی سی فیس ادا کر کے اجنبی لوگوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں، جو اُن کی طرف سے بحث اور جھگڑا کرتے ہیں۔مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.