جیکب آباد، پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی، تین ملزمان گرفتار

بدھ 12 فروری 2020 18:33

جیکب آباد۔ 12 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2020ء) جیکب آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کر کی130 کلو گرام انڈین گٹکا اور ایک کار برآمد کر لی اور 02 ملزمان کو گرفتار لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے جیکب آباد ایس آئی پی لیاقت علی مغیری نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران ایک کار سے بھاری مقدار میں مضر صحت 130 کلو گرام گٹکا برآمد کر کے 02 ملزمان محمد شجاع الدین سومرو اور ریاض علی لاشاری سکنہ ڈیرہ اللہ یار کو جمالی واہ کے قریب سے گرفتار کرلیا ۔

دوسری جانب تھانہ تاجو دیرو پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم رحمت اللہ سنانی بلیدی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوتا ہے جس پہ سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔