کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، وزیر اعظم

پاکستان تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے،انشا اللہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا، تقریب سے خطاب

بدھ 12 فروری 2020 18:48

کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے،انشا اللہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔

بدھ کو یہاں وزیر اعظم عمران خان سے گوجرانوالا سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد احمد چٹھہ ( این اے 79)، میاں طارق (این اے 80) چوہدری صدیق مہر (این اے 81) علی اشرف مغل (این اے 82)، رانا نذیر ( این اے 83) اور رانا بلال اعجاز (این اے 84) شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، گوجرانوالا ضلع سے متعلق عوامی مسائل اور ترقیاتی ضرورتوں کے حوالے سے امور زیر بحث لائے گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹکٹ ہولڈرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اور مافیا زسے تنگ عوام پاکستان تحریک انصاف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈور سنبھالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اور عوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔ انشا اللہ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اپنے اپنے حلقوں کی عوام کو درپیش مسائل اور علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے مہنگائی کے خلاف حکومتی کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے کی ترقیاتی ضرورتوں سے متعلق پیش کی جانے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔