نوازشریف کو سزا ڈان لیکس کی وجہ سے ہوئی

نوازشریف آج جہاں موجود ہیں، مریم نواز نے انہیں یہاں پہنچایا ہے، شیخ رشید

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 14 فروری 2020 12:46

نوازشریف کو سزا ڈان لیکس کی وجہ سے ہوئی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14فروری2020ء) نوازشریف کو کرپشن کے الزاما ت میں سزا سنائی گئی ہے جس کے بعد وہ بیماری کی وجہ سے ضمانت لے کر بیرون ملک علاج کے لئے موجود ہیں۔نوازشریف کی سزا پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف آج جس مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں وہاں مریم نواز نے پہنچایا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آپ بات کی گہرائی میں جائیں کہ نوازشریف کے خلاف ایسے معاملات شروع کب ہوئے۔

نوازشریف کا برا وقت تب شروع ہو گیا تھا جب ڈان لیکس والا معاملہ ہوا تھا۔اسی وجہ سے پاناما بھی آیا اور بعد میں میاں نوازشریف کے خلاف کیسز کھلتے گئے اور انہیں اس مقام تک پہنچا دیا کہ انہیں جیل جانا پڑا۔یاد رہے کہ نوازشریف کو کرپشن کے الزمات کی وجہ سے نا اہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مختلف کیسزمیں سزا بھی سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دسمبر2019 میں بیماری کی وجہ سے ضمانت کی درخواست دے کر نوازشریف لندن چلے گئے تھے جس کے بعد وہ ابھی تک واپس نہیں آئے۔

تجزیہ نگاروں کی جانب س ے یہ بھی خبریں آئی تھیں جس میں کہا جا رہا تھا کہ نوازشریف نے اپنے ڈاکٹروں ا ور پارٹی رہنماوں کو کہہ دیا ہے کہ میں پاکستان واپس نہیں آوں گا، جس نے جو کرنا ہے کر لے۔ساتھ ہی ساتھ نوازشریف نے اس خواہش کا بھی اظہار کیاہے کہ مریم نواز کو ان کے پاس لند ن بھیج دیا جائے۔عوام میں یہی تاثر ہے کہ نوازشریف نے کرپشن کی ہے جس کے بعد انہیں سزا دی گئی ہے۔لیکن اب ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو مریم نواز نے اس مقام تک پہنچایا ہے۔اگر ڈان لیکس والہ معاملہ نہ ہوتا تو نوازشریف آج ان حالات میں نہ ہوتے۔