طلباء کی تعلیم و تربیت اسلام کی بنیاد پر ہونی چاہیئے، رائو طاہر مشرف

جمعہ 14 فروری 2020 16:02

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کہا ہے کہ طلباء کی تعلیم و تربیت اسلام کی بنیاد پر ہونی چاہیئے، اسلامی نظام تعلیم کو اہمیت دینے سے دنیا میں تبدیلی آئے گی، تعلیمی مہارتوں کے ساتھ اسلام کے نظریے کو اپنانا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر تعلیمی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، اساتذہ طلباء کو وطن عزیز کے دفاع کیلئے تیار کریں۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملک قرضوں کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کو مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔