ترک صدر کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سے کشمیریوں کے حوصلے اور قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر

جمعہ 14 فروری 2020 16:31

ترک صدر کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سے کشمیریوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2020ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہی کہ ترک صدر کے مشترکہ اجلاس میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی سے کشمیریوں کے حوصلے اور قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصہ کے بعد کسی عالمی لیڈر نے یہاں دورہ کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ہے جس پر ہم ترک صدر کے شکر گزرا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے کشمیر پر جاندار انداز میں بات کی ہے اور دنیا کو اپنا پیغام دیا ہے، اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند اور قوت میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 6 ماہ کے دوران بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں جو کہ اب بھی جاری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پچھلے 6 ماہ کے دوران بھارت کے سوائے ایک دو بھارت کے جنگی جرائم پر سوائے دو تین ممالک کے تمام اسلامی ممالک بھارت کے محاصرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کی قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور کشمیر اپنی جدوجہد تب تک جاری رکھیں گے جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں ہو جاتا۔