حکومت کا ’27 فروری‘ کو سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ

پاکستانی افواج نے 27 فروری کو بھارت سمیت دنیا بھر کو دکھا دیا کہ پاکستان اپنے دشمنوں کو کس طرح سرپرائز کرتا ہے،بھارت اس دن کو ’ندامت‘ کے طور پر یاد رکھے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 فروری 2020 12:44

حکومت کا ’27 فروری‘ کو سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری 2020ء) حکومت نے 27 فروری کو سرپرائز ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اسی روز بھارت کی کچھ تلخ یادیں دوبارہ سے تازہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے 14فروری کو پلوامہ میں بھارتی فوج پر خود کش حملے کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور 26 فروری کو پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارتی جہازوں نے پے لوڈ گرانے کے بعد بھارت نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان میں 300 سے زائد انتہا پسند مار دیے ہیں لیکن پاکستان نے ان تمام دعوؤں کی تردید کی اور بالاکوٹ میں اس جگہ غیرملکی صحافیوں، ملٹری اتاشیوں اور سفراء کو لے جا کر معائنہ کروایا کہ بھارتی بم جنگل میں ایسی جگہ گرے جہاں کوئی شخص یا کیمپ موجود نہیں تھا۔

بھارت کا پاکستانی ایف 16طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا تھا جس کے بعد بھارت نے ابتدائی طور پر اعتراف کیا ہے کہ بالاکوٹ میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو27فروری کو سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاگیا تھا جس کے بعدوزیراعظم عمران خان نے امن کے فروغ کے لیے پاک فوج کی زیر حراست بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

لائن آف کنٹرول پر جاری سرگرمی سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ائیر فورس کے دو جہاز ایک مرتبہ پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے پاکستان میں داخل ہو ئے۔ ہماری ائیر فورس تیار تھی، اور انہوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے طیاروں کو مار گرایا نتیجے میں دونوں بھارتی جہاز تباہ ہوئے۔ ایک کا ملبہ ہماری طرف گرا دوسرے طیارے کا ملبہ اُن کی طرف گرا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا ۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا۔اس طرح پاکستان نے 27 فروری کو بھارت کے لیے شرمندگی اور ندامت کا دن بنا دیا،پاکستان نے رات کے اندھیرے میں سرجیل سٹرائیک کے دعویدارے بھارت سمیت سمیت دنیا بھر کو بھارتی پائلٹ پکڑ کر دکھا دیا کہ بھارت ہی جنگ کا خواہشمند ہے اور بھارت ہی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے۔27 فروری ایک ایسا دن ہے جو پاکستان اور بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔پاکستان 27 فروری کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے جب کہ بھارت شرمندگی کے طور پر یاد رکھے گا۔