خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

مردان پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا

Ahmad Tariq احمد طارق اتوار 16 فروری 2020 20:50

خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
مردان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری 2020ء) خیبرپختونخواہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مردان پولیس نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 خطرناک ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 45 پستول قبضہ میں لے لئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پولیس کو پیشگی اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت سمگلرز اسلحے کی بھاری کھیپ پشاور سے ملاکنڈ سمگل کریں گے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کر دی تلاشی کے دوران ایک مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائے 45پستول بر آمد کرتے ہوئے 2 ملزماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزماں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم کی جانب سے بنوں ریجن اور ڈی آ ئی خان میں دہشت گردانہ حملوں کے تھریٹ الرٹ جاری کیے گئے، اعلیٰ سیکورٹی حکام نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ،ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم نورولی گروپ کی طرف سے بنوں ، ٹانک ڈی آ ئی اور دیگر اضلاع میں پبلک مقامات اور سرکاری املاک پر دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی دی گئی ہے اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختاط رہنے اور سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایت کی ہے بنوں میں پولیس فورس کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی قسم کے حملے کو ناکام بنانے ، شہریوں کی حفاظت کیلئے چوکس رہیں ، ناکہ بندیاں سخت کرکے موبائل وین حرکت میں رکھیں بنوں پولیس کی جانب سے ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر مزید چیک پوئنٹس قائم کئے گئے ہیں جو کہ نقل وحرکت پر کھڑی نظر رکھیں گے ۔