Live Updates

اجازت دینے والے مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں گے

میاں نوازشریف کی طبعیت واقعی تشویش ناک ہے ۔ سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی پیر 17 فروری 2020 10:23

اجازت دینے والے مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020ء ) اجازت دینے والے مریم نواز کو باہر جانے اجازت دے دیں گے ۔ سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب نے کہا ہے کہ اجازت دینے والے مریم نواز کو بیرون ملک  بھیج دیں گے۔  نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عمران یعقوب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہیں ہیں جبکہ دوسری جانب رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف کی طبعیت واقعی تشویش ناک ہے۔

عمران یعقوب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو بیرون ملک بھیجنے کے لئے وزیراعظم کو قائل کر لیا تھا ، تاہم کابینہ کے اراکین نے سخت خالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ اجازت دی گئی تو بیانیے کو دھچکا لگے گا۔

اس سےقبل سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت علاج کے غرض سے لندن میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت سے علاج کے لئے ضمانت حاصل کرنے والے نوازشریف کا لندن میں علاج جا ری ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور ان کے تنقیدیوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ نوازشریف طبیعت خراب نہیں بلکہ جیل سے بچنے کے لئے لندن میں موجود ہیں۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنے ڈاکٹروں اور رہنماؤں کو پیغام جاری کر دیا ہے کہ جس نے جو کرنا ہے وہ کرلے، نوازشریف پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ساتھ ہی ساتھ ایک اور پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے رہنما کسی طرح کوشش کر کے ان کی بیٹی مریم نواز کو بھی لندن بھیج دیں۔نوازشریف کا کہنا ہے کہ پھر وہ ان لوگوں کو دیکھیں گے جنہوں نے انہیں باہر نکالا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات