رکن صوبائی اسمبلی اور صحافی کے قاتل دہشت گردی ہے ،ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا،صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی

پیر 17 فروری 2020 19:41

رکن صوبائی اسمبلی اور صحافی کے قاتل دہشت گردی ہے ،ملوث ملزمان کو کیفر ..
نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے پیرکونوشہروفیروز پہنچ کر پیپلزپارٹی کی مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے اہل خانہ سے ان کے قتل پراظہارتعزیت کیا۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری انتہائی سرگرم رکن اور بہادر خاتون تھیں ان کا قتل انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

انکا قتل کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کچھ مجرموں کو گرفتار کیا ہے ۔ باقی کی گرفتاری کے لئے پولیس سرگرم ہے انشا اللہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے صحافی عزیز میمن کے قتل کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے گورنمنٹ میں سندھی پرائمری اسکول کا دورہ کیا اورتدریسی عمل کا معائنہ کیا انہوں نے مختلف کلاسز میں جاکروہاں بچوں سے سوالات کئے صوبائی وزیر کو اسکول کے ہیڈ ماسٹر کی جانب سے اسکول کی کچھ کلاسوں کی خستہ حالی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے ورکس اینڈ سروسز کے افسران کو موقع پر طلب کیا اور فوری طور پر اسکول کی مرمت اور اصل حالت میں بحالی کے احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے اسکول میں پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔اس موقع پر انہوں پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن بلال شاہد رائو بھی موجود تھے۔