Live Updates

کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم،کوچ،فیڈریشن اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 17 فروری 2020 20:19

کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم،کوچ،فیڈریشن اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم،کوچ،فیڈریشن اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع‘قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی‘قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ2020 کے فائنل میں روائتی حریف بھارت کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 2پوائنٹس سے شکست دی۔

پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کرتے ہوئے کبڈی کا عالمی تاج اپنے سر پر سجایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایوان کبڈی کا ورلڈ کپ جیتنے پر پاکستان کی کبڈی ٹیم، کوچز،پاکستان کبڈی فیڈریشن اور مینجمنٹ و انتظامیہ کو کبڈی ورلڈ کپ منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان کبڈی ورلڈ کپ کی عظیم فتح پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔یہ ایوان دعا گو ہے کہ جس طرح کبڈی ورلڈ کپ کا پاکستان میں انعقاد کرایا گیا ہے اسی طرح تمام کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے پاکستان میں منعقد ہوں گے‘اس سے ہمارے نوجوانوں کی کھیلوں میں دلچسپی بڑھے گی اور نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات