بلاول بھٹو نے احسان اللہ احسان کے فرار سے متعلق حکومت سے جواب طلب کرلیا
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائے گئے تحریری سوالات میں وزارت داخلہ سے وضاحت مانگی ہے
میاں محمد ندیم
پیر 17 فروری 2020
21:45
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کیا زیرحراست ہیں؟بلاول بھٹو نے تحریرطور پریہ بھی پوچھا ہے کہ اگر احسان اللہ احسان زیرحراست نہیں تو کیا اس کے فرار کی خبریں درست ہیں؟ احسان اللہ احسان کا موجودہ اسٹیٹس کیا ہے؟خیال رہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس سے قبل احسان اللہ احسان کے فرار کی پہلی بار سرکاری سطح پر باقاعدہ تصدیق کر دی تھی.
وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے سے متعلق خبر کی صداقت پر سوال کیا تو انہوں نے کہا تھا کہ میں نے بھی یہ خبر سنی ہے، اس سے متعلق ریاست باخبر ہے.انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پتہ ہے وہ چلا گیا ہے اس لیے خبر کی تصدیق کر رہا ہوں، اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے آپ کو جلد خوش خبری ملے گی یاد رہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک آڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ وہ سرکاری تحویل سے فرار ہو کر ترکی پہنچ چکے ہیں.مزید اہم خبریں
-
پنجاب پولیس نے اغوا کیا اور پھر سڑک پر پھینک دیا.سہیل آفریدی کا الزام
-
ہم پی ٹی آئی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کا رسک نہیں لے سکتے. طارق فضل چوہدری
-
چھ ماہ میں سرکاری ملکیتی اداروں کو 342 ارب 80 کروڑ روپے کا نقصان
-
مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیرعلی حسن چاہنیو کو گھر سے اغوا کرلیا
-
حوثیوں اور سعودی عرب کی صورتحال بہت سنگین ہے
-
لانگ مارچ سے پہلے معاملات طے ہوسکتے ہیں اگر حکومت سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہی عمل کر دے
-
لاہور میں ایک لاکھ روپے کے54چالان جمع نہ کروانے والی گاڑی پکڑی گئی
-
جے ڈی وینس کاامریکا اوریمنی حوثیوں کے درمیان براہ راست مذکرات کا انکشاف
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
-
موٹر سائیکل اور رکشہ کو ہفتہ میں 5سو روپے ‘چھوٹی گاڑی کودس دن میں ایک ہزارکا رعایتی تیل فراہم کیا جائے گا. اقتصادی رابطہ کمیٹی
-
سعودی عرب نے آئل پائپ لائن پر حملے کے بعد ہرمز سے تیل کی برآمدات بڑھانے کی کوششیں شروع کردیں
-
منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ پنجاب پولیس کا مبینہ ناروا سلوک ناقابلِ برداشت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.