
اداروں نے کیماڑی میں پر اسرار گیس کا سراغ لگا لیا
کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز زہریلی گیس کی وجہ بنا
کامران حیدر اشعر
منگل 18 فروری 2020
03:58

(جاری ہے)
متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس پھیل گئی ہے، زہریلی گیس سے 8 افراد جاں بحق جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زہریلی گیس کسی بحری جہاز سے آئی ہے جس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔ تاہم بعد ازاں ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کسی بحری جہاز سے نہیں بلکہ زمین سے پر اسرار طور پر نکلی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جس جہاز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ سویا بین کا جہاز تھا جوکہ ملائیشیاء کا جہاز ہے، جہاز کا نام ہرکولیز ہے۔ اس جہاز کا گیس کے اخراج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ علی زیدی نے بتایا کہ ابھی تفتیش کا عمل جاری ہے، تفصیلی رپورٹ سامنے آتے ہی سب کے سامنے رکھ دی جائے گی۔ گیس نکلنے کے مرکز کے بارے میں بتاتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ گیس کا مرکز ریلوے کالونی میں موجود جیکسن مارکیٹ کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے اس میں بھارت کی سازش ہونے کا بھی عندیہ دیا تھا۔ جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرین کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج کیمیکل سے بھرے کنٹینروں سے ہوا۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لوگوں کا بھی یہی کہنا تھا کہ زہریلی گیس کا اخراج گیس سے بھرے کنٹینروں سے ہوا ہے۔ لیکن وفاقی وزیر علی زیدی نے ان تمام تر الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گیس کس جہاز سے نہیں بلکہ زمین سے پر اسرار طور پر نکلی ہے جس کا مرکز ریلوے کالونی میں موجود جیکسن مارکیٹ کے قریب ہے۔ تاہم اب اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز مال بردار جہاز ہی اس زہریلی گیس کی وجہ بنا۔مزید اہم خبریں
-
عالمی حدت میں اضافہ سیلابوں اور طوفانوں کا سبب، ڈبلیو ایم او
-
غزہ میں جنگ بندی اور امدادی ترسیل کی قرارداد امریکہ نے پھر ویٹو کر دی
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.