پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر حکومت کو نوٹس جاری ،10روز میں جواب طلب

بدھ 19 فروری 2020 15:07

پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر حکومت کو نوٹس جاری ،10روز میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) لاہورہائی کورٹ نے پتنگ بازی پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کرلیا ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے محمد علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل خالد ظفر ایڈووکیٹنے موقف اپنایا کہ پتنگ بازی پر پابندی سے اس سے منسلک افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، آئین کسی بھی شہری کو کاروبار کی اجازت ہے،پتنگ بازی پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کرلیا ۔