پی ایس ایل 5 کے افتتاحی میچ کا ٹاس اور آغاز تاخیر کا شکار ہوگیا
ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے اختتام میں تاخیر کے باعث گراونڈ کو وقت پر کلیئر نہ کروایا جا سکا
محمد علی جمعرات 20 فروری 2020 20:53
تاہم ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جو دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،اس کا آغاز اور ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افتتاحی تقریب کے اختتام میں تاخیر کے باعث ہی ٹاس اور میچ کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کیلئے سازگار بنایا گیا ہے تاکہ چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو اور شائقین کرکٹ خوب انجوائے کرسکیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے ٹاٹل کا دفاع کرے گی۔ پی ایس ایل 5 کے سلسلے میں آج بروز جمعرات صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔
جبکہ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.