Live Updates

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا

سردار محمد حسین ڈوگر کو زیر حراست افراد چھڑانے پر حراست میں لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 24 فروری 2020 11:04

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری 2020ء) زیر حراست افراد چھڑانے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لڑکی کو پولیس حراست سے آزاد کرانے پر پولیس اے ایس آئی اور پی ٹی آئی کے رہنما کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔سابق ایم پی اے و ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔سردار محمد حسین ڈوگر کے فارم ہاؤس پر سبزی لوڈ کرنے کے دوران کچھ افراد و خواتین کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس چوکی نور پور نے خواتین اور کچھ افراد کو گرفتار کر لیا۔خبر ملتے ہی پی ٹی آئی رہنما سردار محمد حسین ڈوگر موقع پر پہنچ گئے،پولیس اے ایس آئی محمد اشرف سے اپنے مزدوروں کو چھڑا لیا جس میں خواتین بھی شامل تھیں۔تھانہ صدر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق رات گئے تھے تحریک انصاف کے مقامی رہنما صدر قصور بار مہر سلیم ایڈوکیٹ و دیگر پولیس افسروں کے ساتھ صلح کی کوشش کرتے رہے۔واضح رہے کہ سردار حسین نے این اے 139 سے پی ٹی کی تکٹ پر الیکشن بھی لڑا تھا۔پیپلز پارٹی کے تخٹ پر دو مرتبہ ایم پی اے بھی رہ چکے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات