بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، عمران خان
وقت آگیا ہے کہ دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 27 فروری 2020 19:38
(جاری ہے)
مزید برآں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کی زند گیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا، کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان کی مسلح افواج نے دو بھارتی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ۔
انہوں نے ’’ شدت پسند بھارت اور ذمہ دار پاکستان‘‘ کے موضوع پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سکھوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کی زند گیاں اجیرن کر دی گئی ہیں، آر ایس ایس کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری تحریک اور جمہوری اقدار کی بنیاد پر وجود میں آیا۔ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا میں امن کے فروغ کے نظریئے کے تحت وجود میںآیا۔ بھارت اقوام متحدہ کے منشور کی بھی دھجیاں اڑاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے میں کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر بھارت کی عددی اکثریت کے زعم کو خاک میں ملا دیا اور پاکستان نے ثابت کیا کہ چھوٹا ملک ہونے کے باوجود ہماری دفاعی صلاحیت کئی گنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سری لنکا، نیپال اور دوسرے چھوٹے ہمسایہ ملکوں کے اندرونی معاملات میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی حالیہ اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال خوشنونت سنگھ کی 2003ء میں شائع ہونے والے کتاب "بھارت کا خاتمہ" میں بتائی گی صورتحال سے مماثلت رکھتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.