ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا، جہاز کی لینڈنگ سے پہلے پائلٹ جہازوں میں مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھرنے کے متعلق بار بار آگاہ کریں گے

جمعہ 28 فروری 2020 00:08

ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2020ء) ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اقدامات پر سختی سے عملدرآمد شروع کردیاگیا ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم بھروانے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا ۔ وزارت صحت کی جانب سے پاکستان میں داخل ہونے کیلئے ہیلتھ ڈکلیریشن کا اردو میں فارم تیار کرلیا ۔

اے ٹی سی نے بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کی آگہی کیلئے الگ سے ہدایات جاری کرنا شروع کردیں ۔اے ٹی سی نے پائلٹس ہدایت کی وہ جہاز کی لینڈنگ سے پہلے پائلٹ جہازوں میں مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم بھرنے کے متعلق بار بار آگاہ کریں ۔ اے ٹی سی نے لاہور ، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر اترنے والی پروازوں سے انائونسمنٹ کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ڈیکلریشن فارم جمع نہ کروانے والی ائیرلائنوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔سیکریٹری ایوی ایشن نے تمام ائیرپورٹس منیجر زکو احکامات جاری کردئیے تھے ۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم نہ دینے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اردو میں جاری کیے گئے فارم میں مسافروں کی آبادیاتی معلومات ، سفری تاریخ اور طبی حالت کے متعلق معلومات دینا پڑیں گی ۔

فارم میں پچھلے چودہ دن میں چین اور چھ دن میں افریقہ یا جنونی امریکہ کے سفر کے متعلق بتانا ہوگا ۔مسافر کو بخار ، کھانسی اور سانس میں تنگی کے بارے بھی فارم میں ڈیکلئیر کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ اقدامات ایسے وقت میں اٹھائے گئے ہیں جب پاکستان میں کرونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایک کیس کراچی جبکہ دوسرا کیس اسلام آباد میں رپورٹ ہوا ہے۔ دونوں متاثرہ افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔