محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی

پیر 2 مارچ 2020 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور مرکزی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک بارش کی پیشگوئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث جمعرات سے ہفتہ تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز متاثر ہوسکتے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بدہ کو بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہوگا جو جمعرات کو زور پکڑے گا اور ہفتہ تک جاری رہنے کا امکان ہے، ملک بھر اس سسٹم کے زہر اثر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت لوور سندہ میں جمعرات اور جمعہ کو گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔۔