لاہورسمیت مختلف شہروں میں تیز ہوائوں اور با رش کا امکا ن

منگل 3 مارچ 2020 12:50

لاہورسمیت مختلف شہروں میں تیز ہوائوں اور با رش کا امکا ن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوںکے دوران صو بائی دارالحکومت لاہورسمیت اسلام آباد، راولپنڈی،جہلم،لاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد، گوجرانوالہ ،گجرات ،نارووال ،ساہیوال،ملتان ، ڈی جی خا ن، ملتان، اوکاڑہ اور رحیم یار خان میںتیز ہوائیں اور با رش جبکہ مری، گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میںموسم سرد رہنے کا امکا ن ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد اور ملک کے دیگر علا قو ں میں موسم خشک جبکہ با لا ئی علاقوں میں سرد رہا۔ منگل کے روز صو با ئی دا رالحکو مت لاہو ر میں ہوا میں نمی کا تنا سب 84 فیصد رہا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت14 سینٹی گریڈاور کم سے کم 12سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔