کراچی کے مختلف علاقوں میں(کل) ہلکی بارش کا امکان

بدھ 4 مارچ 2020 19:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کل (جمعرات) ہلکی بارش کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 58فیصد ہے اور مغربی سسٹم کے باعث بادل برس سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :