پنجاب یونیورسٹی اور سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے مابین معاہدہ

جمعرات 5 مارچ 2020 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی اور سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز کے مابین باہمی دلچسپی کے امور کو فروغ دینے کا معاہد ہ طے پا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، وائس پریزیڈنٹ سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز میجر جنرل (ر) مسرور احمد ، سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول ، ایڈیٹر انچیف نیشنل ہیرالڈ ٹربیون غلام اکبر،پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم، فیکلٹی ممبران اورطلبائو طالبات نے شرکت کی۔ معاہدے کی رو سے فریقین مشترکہ تحقیقی منصوبوںپر کام کریں گے۔