سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقلی سے متعلق کیس پر سماعت 9 مارچ کو ہوگی

جمعہ 6 مارچ 2020 17:51

سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقلی سے متعلق کیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقلی سے متعلق کیس پر سماعت 9 مارچ بروز سوموار کو ہوگی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ 9 مارچ بروز سوموار کو سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقلی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقلی کیلئے عدالت عظمی میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔