مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 7 ماہ مکمل

جمعہ 6 مارچ 2020 22:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 7 ماہ مکمل ہوگئے، بھارتی حکومت کی جانب سے محاصرے اور لاک ڈاو?ن جاری ہے جس کے دوران 3 خواتین، 4 کم عمر لڑکوں سمیت 74 کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کی رپورٹ کے مطابق محاصرے اور لاک ڈاو?ن میں قابض بھارتی فوج نے 7 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا۔

فائرنگ، چھروں اور ا?نسو گیس کے نتیجے میں 943 افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ حریت رہنما و?ں سمیت ہزاروں افراد کو گھروں یا جیلوں میں بند کیا گیا۔اس کے علاوہ تاریخی جامع مسجد میں مسلسل 19 ہفتوں تک نماز جمعہ ادانہ کرنے دی گئی۔واضح رہے کہ قابض بھارتی حکومت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی۔