محکمہ موسمیات نے کل سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی

پیر 9 مارچ 2020 20:53

محکمہ موسمیات نے کل سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2020ء) محکمہ موسمیات نے کل مورخہ 11 مارچ بروز بدھ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ تین روز تک بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ دوسری طرف پیر کے روز نکلنے والے سورج کی سخت کرنوں سے لاہور میں سردی کی شدت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔