اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراورزکریایونیورسٹی ملتان کے مستحق طلباء کو ایک کروڑ روپے کے وظائف دیئے گئے ہیں، عون عباس بپی

پیر 9 مارچ 2020 23:05

ملتان ۔09مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2020ء) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹرعون عباس بپی نے کہاکہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلباء کواعلیٰ تعلیم کے مواقع دینے کیلئے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوراورزکریایونیورسٹی ملتان کے پندرہ سومستحق طلباء کوایک کروڑروپے کے وظائف دیئے گئے۔مزدوربچگان کے سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں لوگوں کی مددکرتے ہوئے مختلف امراض خصوصاً کینسر کے مریضوں کے علاج پر20کروڑروپے خرچ کئے گئے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کوبہت مددملی ہے اسی لئے پی ٹی آئی اس علاقہ کی محرومیاں ختم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے،امیدہی2023ء تک بہت حدتک جنوپنجا ب کی پسماندگی ختم کردیں گے ۔

(جاری ہے)

عون عباس بپی نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں پانچ یتیم خانوں کوبہترکیاگیاہے،16 دستکاری سنٹرزکام کررہے ہیں اورہرسنٹرمیں 120بچیوں کوٹریننگ دی جارہی ہے ۔

یہاںان بچیوں کونہ صرف وظیفہ دیاجارہاہے بلکہ ٹریننگ مکمل ہونے پران کوباعزت ورزگارکمانے کے لئے آسان شرائط پرقرضے بھی دیئے جائیں گے جبکہ 30جون تک مزیدچھ دستکاری سنٹرزبھی قائم کردیئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ مزدوربچگان سکولوں کی تعداد کو30سکولوں تک لے جائیں گے ان سکولوں میں بچوں کو وردی کتابیں اوربستہ فری دیاجاتاہے جبکہ فیس لینے کی بجائے ہربچے کو20روپے روزانہ کے وظیفہ بھی دیاجاتاہے ۔ا س موقع پرپی ٹی آئی ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ،ایم پی اے سلیم اخترلابر،ممبربیت المال فرخ زبیر،افسران اوربچوں کے والدین کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔