ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کاایکسئین واسا کے ہمراہ این اے 126 واسا سائٹس کا دورہ

پیر 9 مارچ 2020 23:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس انور بریار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کاایکسئین واسا اور ایس ڈی او کے ہمراہ این اے 126 واسا سائٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ طیب مسجد روڈ اور رشید گلی گلشن راوی میں 29 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام ہو رہا ہے اورصدیقی گلی اور محلہ فضل گنج سمن آباد میٹرو اسٹیشن گلشن راوی سب ڈویژن میں 43 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔اسی طرح ایچ بلاک پی این ٹی کالونی، سمن آباد مین ملتان روڈ اور گلی نمبر 10 شام نگر اتحاد کیٹرنگ اور لنک سٹریٹس یو سی 76 اسلام پورہ سب ڈویژن میں 72 لاکھ کی لاگت سے سیوریج کی بحالی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میٹریل، کام کی رفتار اور دیگر امور کا جائزہ لیا اور کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ٹھیکیدار اور واسا افسران کو معیاری میٹریل اور کام کو بروقت مکمل کرنے کی سختی سے ہدایات کیں۔اے ڈی سی فنانس نے کہا کہ پیدل چلنے والوں کا خاص خیال، اور عوام الناس کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے اس لیے خصوصی توجہ دی جائے۔