Live Updates

مریم نواز اپنا کنٹینر تیار کر رہی ہیں: رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف

جاوید لطیف کے بیان سے لگ رہا ہے کہ اب شہباز شریف کی پالیسی نہیں چلے گی: سینئیر صحافی حامد میر کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 11 مارچ 2020 20:39

مریم نواز اپنا کنٹینر تیار کر رہی ہیں: رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 11 مارچ2020ء) سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز اپنا کنٹینر تیار کر رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اب شہباز شریف کی پالیسی نہیں چلے گی۔ سینئیر صحافی نے اپنے تویٹ میں لکھا "مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مریم نواز اپنا کنٹینر تیار کر رہی ہیں جس کا مطلب ہے اب شہباز شریف کی پالیسی نہیں چلے گی جاوید لطیف نے ایک دن قبل پارٹی اجلاس میں جو باتیں کیں انہوں نے انکی تردید بھی نہیں کی اور کہا گھر کے اندر ہم ہر قسم کی بات کرتے ہیں"
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کومعاونت کیلئے طلب کیاتھا، کہاں ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے۔ انہو ںنے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں، استدعا ہے کہ دونوں درخواستوں کو اکٹھا سنا جائے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی استدعامسترد کر دی ہے،جب نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہیں دی جا رہی تو مریم کو کس طرح جانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،اپوزیشن لیڈر کی کمی کو پارٹی پورا کر رہی ہے،شہباز شریف جب تک محسوس کریں وہ لندن میں قیام کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات