شہید مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی پر مسلسل تیسری مرتبہ کالا قانون لاگو

جمعرات 12 مارچ 2020 18:50

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے آزادی پسند کارکن ظہور احمد بٹ پر مسلسل تیسری مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ظہور بٹ جو معروف شہید کشمیری رہنماء محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں ،کو 12فروری کو راجستھان جیل سے لاکر سب جیل کپواڑ میں نظربند کیاگیا تھا ،جہاں ان پر کالا قانو ن لاگو کر کے انہیں ضلع اسلام آباد کے علاقے مٹن کی کیریبل جیل منتقل کردیاگیا۔