ڈائو یونی ورسٹی کلیکشن پوائنٹ اینڈ اسٹیٹ لیب لیاری جنرل ہسپتال کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعہ 13 مارچ 2020 23:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2020ء) ڈائو یونی ورسٹی کلشن پوائنٹ اینڈ اسٹیٹ لیب لیاری جنرل ہسپتال کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ڈائو لیب کی لیب ٹیکنیشن میڈیکل گائون پہنے انڈین گانے پر پرفارمنس دے رہی ہیں۔ خاتون کے عقب میں لیاری جنرل ہسپتال ڈائو لیب کا بورڈ بھی آویزاں ہے۔ ڈائو لیب کے بورڈ کے پیچھے لیاری جنرل ہسپتال کا منظر بھی واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والی خاتون کی ویڈیو پر ڈائو یونی ورسٹی ترجمان نے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے ڈائو لیبارٹریز لیاری جنرل ہسپتال کے اندر فلمائی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو فوٹو شاپ کا کمال قرار دے دیا۔ ڈائو انتظامیہ کے میڈیکل گائون پہنی خاتون کا کوئی ریکارڈ بھی دینے سے قاصر ہے۔ وائس چانسلر سعید قریشی کے مطابق کرونا ایمرجنسی میں مصروف ہوں بعد میں مؤقف سے آگاہ کروں گا۔ادارے کے سربراہ ایمرجنسی میں اور ادارے کا نچلا اسٹاف ٹک ٹاک بنانے میں مصروف ہے۔