آزاد کشمیر میں اسسٹنٹ کمشنرزکے تبادلے،نوٹیفیکشن جاری

ہفتہ 14 مارچ 2020 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے اعلی بیورو کریسی میں تبادلوں کے بعد اسسٹنٹ کمشنرزکے تبادلے،نوٹیفیکشن جاری ہو گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر طارق اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ تعینات کردیا گیا۔عمران عباس نقوی اسسٹنٹ کمشنر رورل مظفرآباد کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اٹھمقام تعینات کر دیا گیا۔

عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد اربن کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر رورل تعینات کر دیا گیا۔محمد صداقت خان اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر اربن مظفرآباد تعینات کر دیا گیا۔میجر ر ناصر رفیق اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر دھیرکوٹ تعینات کر دیا گیا۔طارق محمود اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

عمر فاروق اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر فتح پور تھکیالہ تعینات کر دیا گیا۔محمد عثمان صارم کو اسسٹنٹ کمشنر تراڑکھل تعینات کر دیا گیا۔شکیل عباسی اسسٹنٹ کمشنر بلوچ کو تبدیل کر کے بورڈ آف ریونیو بھیج دیا گیا۔ولید انور تعینات شدہ بورڈ آف ریونیو کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بلوچ تعینات کیا گیا ہے۔بنش جرال اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کو تبدیل کر کے سیکشن آفیسر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ،حافظ محد علی اے سی برنالہ کو اے سی سماہنی،راجہ زاہد اے سی سہنسہ کو تبدیل کر کے اے سی برنالہ،یاسر ریاض اے سی میرپور سیتبدیل کر کے اے سی ہجیرہ،منیر احمد قریشی اے سی ہجیرہکو اے سی میرپور،نعیم اختر اے سیڈڈیا سے ہٹاکربورڈ آف ریونیو،ذیشان نثار اسسٹنٹ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کو اے سی ڈڈیال،اذکار حسین کو تھوراڑ سیتبدیل کرکیاے سی منگ،ارشد محمود کو منگ سے تبدیل کر کے اے سی خورشیدآباد جبکہ منور چغتائی اسسٹنٹ کمشنرخورشیدآباد کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر تھوراڑ تعینات کر دیا گیا۔

محکمہ سروسز سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاریکر دیا گیا۔واضح رہیکہ گزشتہ روز اعلی سطح تبادلے بھی کئے گئے تھے جن کے تحت ڈاکٹر شہلا وقار کو سیکرٹری زراعت و انور حیواناتواسمائ ،ظفر نبی بٹ کو سیکرٹری سپورٹس،یوتھ،کلچر و اامور نوجواناں،عطائ اللہ عطائ کو سیکرٹری لبریشن سیل،منصورقادر ڈارکو سیکرٹریہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ،سردار جاوید ایوب سیکرٹری امور دینیہ و اوقاف اورکمشنر میرپورچوہدری طیب کو تبدیلکر کے سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا چارج دیا گیاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں انتظامیہ اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے جانے کا امکان ہے۔شیراز راٹھور